حملے حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں السفیرہ کے قریب سائنسی تحقیقی مرکز اور گوداموں پر کیاگیا
دمشق(آئی این پی)اسرائیل کے شام میں سائنسی تحقیقی مرکز اور گوداموں پرفضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور 12زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے علاقے حلب کے قریب السویدا شہرمیں اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے ساتھ ساتھ شہر میں زور دار دھماکوں کی کی آوازیں سنی گئیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس کے علاوہ حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں السفیرہ کے قریب دفاعی تجربہ گاہوں کے علاقے میں سائنسی تحقیقی مرکز اور گوداموں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔