کوئٹہ واقعہ حکومت اور اداروں کی ناکامی ہے:مولانا فضل الرحمن

 درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے،کارکن ہسپتال جا کر تعاون کریں
اسلام آبا د(آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے،واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے،جے یو آئی کارکن ہسپتال پہنچ کر تعاون کریں،اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے،غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔