، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس، اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی وفد کو گزشتہ روز افطار ڈنر کی دعوت دی گئی، اس موقع پر تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی وفد کے مطابق وزیراعظم نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر متنازعہ معاملات حل کریں گی، اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے۔