عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 25 فروری تک توسیع

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 25 فروری تک توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے دونوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے جواب میں جمع نہ کرایا گیا، جس پر ان کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔عدالت نے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر اپنے دلائل پیش کریں، اور اس مہینے کے آخر تک ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 25 فروری تک توسیع کر دی، اور سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2023 میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں تھانہ کوہسار، رمنا، ترنول، کراچی کمپنی، اور سیکرٹریٹ شامل ہیں۔ عمران خان کے خلاف احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔