پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ

 پاکستان پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت، مسلم لیگ نواز کو دعوت نہیں  دی جائے گی
اسلام آباد(خسوصی رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی، قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔ذرائع اپوزیشن اتحاد نے بتایا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء  کی بانی سے ملاقات کروانا ہو گی