امریکی سائنسدان نے دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر نے 65 سال قبل پیشگوئی کی تھی کہ دنیا 13 نومبر 2026 کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔وون فورسٹر کے مطابق انسانیت کے خاتمے کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہوگی، جو زمین کی وسعت اور وسائل کی حد سے تجاوز کر دے گی۔سائنسدان نے خبردار کیا کہ انسانی آبادی میں تیزی سے اضافہ آخرکار تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا، انسانی نسل یا تو بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات سے یا خود تباہی کے ذریعے ختم ہو سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ جوہری جنگ یا دیگر تباہ کن ذرائع ہو سکتے ہیں