حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کا آنا جانا رہتا ہے
کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔رپورٹ کے مطابق کار میں سوار مسلح حملہ آوروں نے قادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے دفتر کے اس دروازے کو نشانہ بنایا جہاں سے قادر پٹیل کا آنا جانا رہتا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں دروازے کو چیرتی ہوئی دوسری جانب تک جاپہنچیں تاہم واقعے کے وقت کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔