راولپنڈی میں گھرکاواحدکفیل10روپے کے تنازع پر قتل

عبدالصمدکار پینٹنگ کا کام کرتا ، گلاس فیکٹری چوک کے قریب چھریاں ماری گئیں
پانچ روز زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا، ویڈیووائرل،پولیس ملزمان کاسراغ نہ لگاسکی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)30روپے کے معاملے کے بعد ایک اور نوجوان 10 روپے کی بھینٹ چڑھ گیا،تھانہ وارث خان کے علاقے میں چھریوں کے وار کرکے نوجوان قتل کردیاگیا،20 سالہ عبدالصمد کو گلاس فیکٹری چوک کے قریب چار روز قبل چھریاں ماری گئی تھیں،عبدالصمد پانچ روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا،عبدالصمد گھر کا واحد کفیل اورکار پینٹنگ کا کام کرتا تھا ،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کیے،ملزمان کی نوجوان پر چھریوں کے وار کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ،لیکن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔