پاکستان نے پہلے ٹی20میں سری لنکا کو شکست دے دی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی20 میں سری لنکا کو 4وکٹ سے شکست دے دی‘ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے مطلوبہ سکور6وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔