راولپنڈی(آئی این پی )حناجاوید قتل کیس کی اعلی سطحی تحقیقات شروع ہوگئیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تشکیل کردہ تحقیقاتی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سی سی ڈی سہیل ظفرچٹھہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا،خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے لال کرتی میں قائم اپارٹمنٹ کا دورہ بھی کیا،اس موقع پرسی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا بھی موجودتھے۔ تفتیشی ٹیم نے تحقیقاتی ٹیم کو خصوصی بریفنگ دی۔