ٹیکساس(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک بلی نے آٹھ فٹ سے زیادہ چھلانگ لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس کی ایک ہائی فلائنگ بلی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جب اس نے 8فٹ اور 5انچ فاصلے تک چھلانگ لگائی۔یہ بلی جس کا نام آسکر اور عمر سات برس ہے، ڈیلاس کے ایک رہائشی تھیوڈور شیلز کی ملکیت ہے۔