کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزموں میں شاہد رشید، محمد اختر اور وحید عاصم شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔