پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر مستحکم رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر مستحکم رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 679 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث مختلف شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی بہتری آئی ہے۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 278 روپے 6 پیسے پر برقرار رہا اور اس کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کا استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔