سانحہ کاہنہ، پنجاب حکومت کا ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

 کمزور اور مخدوش چھتوں والے گھروں کی مرمت کیلئے پانچ لاکھ ، اضافی منزل یا نئی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا 
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے صوبے بھر میں خستہ حال گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے "اپنا گھر، محفوظ گھر" پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نئے پروگرام کے تحت کمزور اور مخدوش چھتوں والے گھروں کی مرمت اور مضبوطی کیلئے پانچ لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ اضافی منزل یا نئی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا۔