4 پولیس افسران کے تبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم افتخار کو اے آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن آفس لاہور تعینات کردیاگیا، وسیم اختر کوسی ٹی او مری ،مغیث احمد کو ایڈیشنل سکیورٹی افسر پرائم منسٹر آفس لاہور جبکہ خالد محمود افضل کو ایس پی سکیورٹی ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔