پنجاب بھر میں 1250حادثات ، 564افراد شدید زخمی

 ریسکیو 1122 نے فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1250ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 564افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔750معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 711ڈرائیوز،42کم عمرڈرائیور، 442مسافراور166پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت275متاثرین کے ساتھ پہلیم فیصل آباد93حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان67حادثات میں 66متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1319متاثرین میں 1076مرد اور243خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم710افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ415زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1104 موٹر سائیکلز، 80 آٹو رکشے، 151 کاریں، 36 وین، 13مسافر بسیں،19ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔