ڈاکو نے شہری سے گن پوائنٹ پر کیش اور موبائل چھینا ، ڈولفن ٹیم سے مقابلہ ہوگیا ، کئی شہری لٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈاکے، چوریاں،مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتارہنجروال ڈولفن 116 کا ڈاکو کے درمیان پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ہنجروال ڈولفن 116 نے شہری سے سنیچنگ کی واردات ناکام بنا دی ڈاکو نور صفدرنے شہری سے گن پوائنٹ پر کیش اور موبائل چھینا تھاپٹرولنگ پر مامور ٹیم کا ڈاکو سے آمنا سامنا ہوگیاڈولفن ٹیم نے ڈاکوکو لالہ زار کے قریب راؤنڈ اپ کرلیاملزم نے فرار ہوتے ہوئے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے پر ڈاکوکی ٹانگ پر فائر لگا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ڈاکو کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 6634/24 تھانہ شالیمار میں درج ہے۔گرفتار ڈاکوسے پستول چوری شدہ موٹر سائیکل گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا گیا ڈاکو نور صفدر کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے،مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے واقع حسنین علی کی کریانے کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں ڈاکوئوں کواسلحہ کے زور پر دوکان میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ڈاکوئوں نے دوکان میں موجود گاہکوں سے بھی نقدی لوٹ لی دوکان مالک حسنین علی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانے ہربنس پورہ میں درخواست جمع کروادی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی جبکہ مناواں میں ارشد سے 1لاکھ15 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔ شفیق آباد میں نعیم سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں انیس سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون۔رائے ونڈ میں سفیان سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون, گارڈن ٹاون میں ناظم سے 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.مزنگ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ کاہنہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔