صوبائی وزیر کے نام پر 35لاکھ کا فراڈ

ملزم برہان آصف نے وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ لئے،مقدمہ درج ، قانونی کارروائی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی وزیرکا نام استعمال کرکے35 لاکھ روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے ،ملزم نے صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ روپے لئے۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے صوبائی وزیر کے پی ایس او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ذکااللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کیمتن کے مطابق برہان آصف نامی شخص ادارے اور صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے کروڑوں روپے ہتھیا رہا تھا۔ملزم نے 35 لاکھ روپے کا غبن مالک ندیم اکبر سے کیا، 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لئے،برہان آصف نے محکمہ اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔