پاکستان کے ٹی وی ڈرامے آج بھی شاندار ہیں، نیلوفر عباسی

 فرق صرف اتنا ہے ہمارے وقت کے اداکار معاوضوں کی پرواہ نہیں کرتے تھے ہمارے لئے محنت سے اداکاری کے ذریعے ناظرین کو گھریلو تفریح فراہم کرنا تھی
 لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے  ٹی وی ڈرامہ آج  بھی شاندار ہیں فرق صرف اتنا ہے ہمارے وقت کے اداکار معاوضوں کی پرواہ نہیں کرتے تھے ہمارے لئے محنت سے اداکاری کے ذریعے ناظرین کو گھریلو تفریح فراہم کرنا تھی۔ یہ بات جدہ میں ٹی وی کی مشہور سابقہ اداکارہ نیلوفر عباسی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کہی۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں  پاکستان ٹیلی ویڑن کی مشہور اداکارہ نیلوفر عباسی کے اعزاز میں شاندار عشاییہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ میں سعودی عرب کے  دانشور خالد المینا ء￿   انکی بیگم  مشہور براڈ کاسٹر   ثمر فتانیْ، پاکستان  کی ڈپٹی قونصل جنرل  فرینہ ارشد نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں   خالد المیناء￿ اور ثمر فتانی نے ْکہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی خواتین کو معاشرے میں ایک اہم رکن بنایا ہے آج سعودی خواتین اہم مقامات پر فائز ہیں۔