شاہدرہ:دو گروہوں میں تصادم،خاتون جاں بحق

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 60 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی،تین زخمی ہسپتال منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے کالا خطائی روڈ حاجی کوٹ میں دو گروہوں کے درمیان ڈنڈوں، سوٹوں اور بانسوں سے ہونے والے پرتشدد تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال فیروزوالہ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 60 سالہ کلثوم زوجہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے پولیس حکام کے مطابق جھگڑا دو گروہوں کے درمیان ہوا، جس میں ڈنڈوں، سوٹوں اور بانسوں کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جھگڑے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔