6 سو سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سی سی ڈی رپورٹ

سب انسپکٹرز کی کمی پوری کرنے کے لئے افسران سی سی ڈی کئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تقرروتبادلے کر دیئے گئے سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی کمی پوری کرنے کے لئے ڈیمانڈ کے مطابق افسران سی سی ڈی کئے گئے ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاپنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات جنرل، لیگل کیڈراور انویسٹی گیشن ونگ سے ایس آئی اور اے ایس آئیز کو سی سی ڈی بھجواگیالاہور میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور جنرل ڈیوٹی سے 67 افسران کو سی سی ڈی بھجوایا گیاساہیوال میں 57، سرگودھا میں 52، شیخوپورہ میں 45، راولپنڈی میں 68# فیصل آباد میں 48، گوجرانوالہ اور گجرات میں 89، ڈی جی خان میں 65، بہاولپور میں 49، ملتان میں 52 افسران کو سی سی ڈی بھجوادیا گیاضلعی پولیس کے 600 کے قریب سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سی سی ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا