بانی کی سول نافرمانی!

فرخ ریاض بٹ

فتنے بانی کی تحریک سول نافرمانی کے ساتھ جماعت اسلامی کا کردار اہم ترین ہے جب بنگلہ دیش میں وہاں کی جماعت اسلامی نے ایک بکواس قسم کا انقلاب لانے کی کوشش کی کہ جسے بنگلہ دیش کی مسلح افواج نے بعد میں رد کردیا لیکن اس طرف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور نعیم الرحمان نے فوراً بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کو مبارکباد کا پیغام بھیج دیا کہ بس ہم بھی آپ کے پیچھے ہیں جلد ہی آپ پاکستان میں بھی ایک نئی تبدیلی جو جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف اور تحریک طالبان پاکستان کے تعاون سے آنے والی ہے۔ اس کی ایک قسط یوں چلائی گئی ایک معصوم بے گناہ لڑکی سے ریپ کا فلاپ ڈرامہ رچایا گیا اورمخصوص جماعت اسلامی کے کارندوں نے کہ جنہوں نے طالب علموں کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا احتجاج کرتے سڑکوں پہ نکل آئے اور فیک نیوز سوشل میڈیا پر سب جھوٹ پر جھوٹ دکھایا گیا پھر جب یہ ڈرامہ فلاپ ہو گیا پھر انہوں نے منگالی کو ایشوبنانا چاہا پھر بے روزگاری لاقانونیت وغیرہ ایک طرف جماعت سلامی الخدمت فاؤنڈیشن چلا رہی ہے ذرا سوچئے یہ امداد کہاں سے آرہی ہے کون انہیں دے رہا ہے اور دینے والے کے مقاصد کیا ہیں؟ بالکل اسی طرح بانی جو ہے پی ٹی آئی کی نانی اسے کون ہے کہ جو اُلٹی سیدھی رائے دے رہا ہے یہودی اور مودی ان کے پیچھے ہیں جیل میں بانی ہے بے تاب کہ کوئی مسیحا آجائے اور مجھے جیل سے لے جائے دوسری طرف گنڈا گینگ اور گنڈھیری انہوں نے جو طوفان برپا کر رکھا ہے اب ان کے مقدر کو داغ لگ چکے ہیں شاہد خاقان عباسی اپنی باسی دکانداری لگا کر بیٹھ گیا ہے جب ن لیگ میں تھا پی ایم تھا کہتا تھا بے بس ہوں اور جب باغی ہوگیا اب طوطا فال لگا کر بیٹھ گیا ہے بس جس دن میاں نواز شریف اس سے ملنے چلے گئے سب گلے شکوے دور پھر سے قریب رہنے پر مجبور۔ یہ سیاست ہے صرف پاکستانی۔ علم سیاسیات کی روشنی میں بولنا حکومت کی زندگی چپ رہنا اس کی موت لہٰذا حکومت وقت بولتی رہے تو اچھا ہے حقیقت میں بانی کی جو سول نافرمانی ہے وہ حکومت وقت اور پاک مسلح افواج کے خلاف ہے جو کہ یقینا ملکی بقاء سلامتی اور سا  لمیت کے خلاف ہے اب یہ تماشہ ختم ہونا چاہیے فیصلے جلد ہونا چاہئیں اگر9مئی و دیگر گھناؤنے واقعات کہ جن میںپی ٹی آئی، تحریک طالبان پاکستان جماعت اسلامی ملوث ہے ان کے فیصلے صرف اور صرف ملٹری عدالتوں سے ممکن ہیں اب ان ناسوروں کو کیفر کردار تک پہنچا دینا چاہیے ہر باری کوئی نیا فتنا نیا شوشہ اور پھر یہ کہہ دینا کہ ابھی آخری کارڈ پھینکنا ہے؟ اب فتنے شوشے توشے لوشے سب پوش پوش ہو جانے چاہئیں تاکہ ملک میں امن بحال ہو بے روزگاری کا خاتمہ ہو دہشت گردی کا خاتمہ ہو پاکستان میں استحکام بحال ہو۔ طوطے والی رٹ گولی چلی ڈاکٹرنثار جٹ ثبوت نام کی چیز نہیں گولی کا جواب دینا ہوگا ہمارے بندے شہید ہوئے یعنی یہ عجیب شہادت ہے کہ اگر ملک کی بقا سلامتی سالمیت کے خلاف بغاوت کے طور پر جھتے نکل آئیں اور ملکی املاک کو جلا دیں جس طرح 9مئی کا گھناؤنا واقعہ اور جب کوئی ہلاک ہو جائے تو شہید بھئی یہ کیسے شہید ہیں۔ بھائی شہید تو ہمارے پاک مسلح افواج کے جوان افسران ہیں کہ جو وطن عزیز کی رکھوالی کر رہے ہیں اور ہندوؤں دہشت گردوں کے سامنے لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں یہ ہیں حقیقی شہید۔ 
اب جو شام میں ہوا اس کے پیچھے امریکی گھناؤنی سازش شامل حال ہے امریکہ کی حد درجہ کوشش ہے کہ ہر حال میں اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں ہمارے پیارے پاکستان میں ملاں حضرات خواہ مخواہ روس کے خلاف ہیں اندر سے یہ پکے امریکی ایجنٹ ہیں جیسا کہ جماعت اسلامی روس اور ایران شام کے حامی تھی اور شام کے بشارت اللہ فلسطین کے حامی تھے یہاں امریکی شیطانی سازش کامیاب ہوئی اور یہاں عسکریت پسند گروپ اقتدار پہ قابض ہو گئے اب کچھ عرصہ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اپنی شیطانی قوت استعمال کرتے ہوئے شام یں ایسی حکومت بنوائے گا کہ جو اسرائیل کے حق میں ہوں گے اور قطعی فلسطین کی آزادی کے حق میں نہیں ہوں گے۔ اب پاکستان میں عمران نیازی جیل میں رہ کر وہ شیطانی فتنے سوشے چھڑوا رہے ہیں اس سلسلے میں فیک نویز اور سوشل میڈیا کے نالائق نکمے وہ لوگ موبائل پر غلط خبریں دے کر قوم میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے اب رُکن قومی اسمبلی پی پی ٹی ڈاکٹر نثار جٹ یوں دعوے کر رہے ہیں کہ جلد ہی ہم امریکی صدر ٹرمپ کی مہربانی سے بانی کو جیل سے باہر لا رہے ہیں۔ ہم گولیوں سے نہیں ڈرنے والے۔ یہ سب حکومت اور مسلح افواج خفیہ والے دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا ہے کہ وہ جلد کامیاب ہونے والے ہیں اور جو حکومت میں اور اداروں میں اعلیٰ سول فوجی بھٹے ہیں اب ان کی شام ہونے والی ہے۔ افسوس ڈاکٹر نثار جٹ کا یہ حال ہے کہ رسی جل گئی مگر اکڑ نہیں گئی۔ یہ لوگ بانی کو ایک بڑا بھوت حوا بنا کر پیش کر رہے ہیں کہ بانی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ یاد رکھنے کی بات پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ( ن) ، ایم کیو ایم ، اے این پی ، جے یو آئی (ف)،جماعت اہل حدیث ہے اور دیگر کئی ایک سیاسی مذہبی جماعتیں ہیں ہر ایک کا اپنا الگ مؤقف ہے مگر جب پاکستان کی سلامتی بقا سا لمیت استحکام تعمیرات ترقی کی بات آجائے تو الحمد للہ سب ایک ہیں یعنی اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں افسوس پی ٹی آئی کو جب صلاح مشورے کی تاکید بھی نہیں کی گئی اس قدر آزادی دے دی گئی کہ بانی بھول گیا بات ایمانی تکیہ کلام بنا لیا گیا بے ایمانی۔ نام اسلامی پھر بھی کہتا ہے میں ہوں پاکستانی کیوں کہ میں ہوں پی ٹی آئی ، ٹی ٹی پی کا بانی اور اگر مجھے جیل سے فوراً نہ نکالا گیا اور مجھے جلد وزارت عظمیٰ نہ دی گئی تو پھر ہے امریکی دُھن پہ تحریک سول نافرمانی تاریخ میں لکھا جائے گا یاد رکھا جائے گا شوشوں اور فتنوں کے ماہر بانی کی تحریک سول نافرمانی۔