نقشہ منظور نہ قوائد وضوابط پورے،فیکٹری سیل کر دی گئی

مالکان عبدالرحمان، عبد آ اور رفاقت ،ٹھیکیداروں منور،ذوالفقار پر مقدمہ
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)نقشہ کی منظوری اور قوائد و ضوابط پور ے نہ کرنے پر فیکٹری مالکان اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج ،املاک کو سیل کر دیا گیا،ضلع کونسل کے شعبہ پلاننگ کے انفورسمنٹ آفیسر محسن عطاء  نے ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ بائی پاس 86شمالی کے قریب واقع ایک فیکٹری کو نقشہ منظوری اور قوائد و ضوابط پورے نہ کرنے پر سیل کر دیا ،اور مالکان عبدالرحمان، محمد عبد آ اور چوہدری رفاقت کے سا تھ ساتھ ٹھیکیداروں رانا منو ر اور رانا ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔