جویریہ عباسی کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

جویریہ عباسی کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

 اس ویڈیو میں وہ اپنے تازہ کاسمیٹک پروسیجر کے دوران نظر آتی ہیں، جس میں وہ اپنی اسکن کی حالت بہتر بنانے کے لیے ٹریٹمنٹ کرواتی دکھائی دیتی ہیں۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ وہ اسکلین لوز ہونے کے سبب کلینک آئی تھیں اور اسی لیے یہ علاج کروایا ہے۔ یہ ویڈیو فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے، جہاں مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بعض صارفین نے اس ٹریٹمنٹ کو سراہا، جب کہ ایک تبصرہ نگار نے کہا کہ ان کے چہرے میں پہلے اور بعد میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔