علیمہ خان دعویٰ مسترد بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی 20دن میں رہائی کی بات غلط ہے :بیرسٹر گوہر کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووٓں کو مسترد کر دیا۔ ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سیبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی،جب ان سے سوال کیا گیا کہ علیمہ نے کہا کہ آپ نے بانی کی رہائی کیلئے وقت بھی بتایا؟ تو گوہر خان نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سیمتعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا۔ حکومت نیکبھی بھی بانی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنیکے بدلے بانی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔