گولی چلانے والا پولیس اہلکار گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل باغبانپورہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کزن زاہد کے زخمی ہونے کاواقعہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گولی چلانے والے پولیس اہلکار عثنان کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی راجہ فخر راجہ کے مطابق ملزم عثمان سے سرکاری پستول بھی برآمد کرلیاگیا ہے،اہلکار عثمان کے سرکاری پستول سے شہری کو زخمی کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی پولیس اہلکار عثمان کا اپنے کزن زاہد کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھاپولیس اہلکار نے زبردستی کزن زاہد کو ساتھ لیجانے کی کوشش کی تھی، متاثرہ شخص کے مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکار عثمان نے سرکاری پستول سے فائرنگ کی تھی واقعے کا مقدمہ پولیس اہلکار عثمان سمیت تین افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔