اگر حکومت سیدھی نہیں ہوتی تو کل اسرائیل مردہ باد ریلی میں حکومت کا مردہ باد کردیں گے:مولانا فضل الرحمن کا خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کو ایک دن کی مہلت دے دی۔نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت سیدھی نہیں ہوتی تو کل اسرائیل مردہ باد ریلی میں حکومت کا مردہ باد کردیں گے، حکومت سے اتفاق ہوا تھا کہ مدارس جس وفاق میں چاہیں رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول صرف پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمٹیرین کے صدر آصف زرداری سے اتفاق ہوا تھا، اب ایوان صدر سے اعتراضات آرہے ہیں، آصف زرداری لاہور کے اجلاس میں خود موجود تھے، تمہارے اعتراضات پر غور تو درکنار انہیں چمٹے سے پکڑنے کے قابل بھی نہیں سمجھتا۔