پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہے:صدر ن لیگ کی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی سے ملاقات میں گفتگو
لاہور کاحسن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں‘قدیمی لاہور کو ایک بارپھر تفریح اور سیاحت کامرکز بنایا جائے :اجلاس میں ہدایات
لاہور ( رپورٹ دانش تیمور) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے، ہمیں دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ڑاو نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تباد لہ خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویڑن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ڑاو کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی، چانگ پنگ نے ابھرتی ہوئی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے، پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کر رہے ہیں۔دریں اثناء قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے اندرون لاہور کاحسن بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی،نواز شریف نے کہا کہ قدیمی لاہور کا ایک بارپھر تفریح اور سیاحت کامرکز بنایا جائے گا ،والڈسٹی ا اتھارٹی لاہور کا اجلاس پیٹرن انچیف نوازشریف کی زیر صدرات سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت اعلی افسران نے نوازشریف کو بریفنگ دی سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہورکے قدیمی علاقوں کا حسن بحال کرنیکے بارے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے نوازشریف کوبریفنگ دی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ قدیمی لاہور کا حسن بحال کرنے کے لئے تمام اقدامات جلد کئے جائیں اور وہاں دکانداروں کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے اور اندرون لاہور میں موجود سرکاری دفاتر کو بھی دوسری جگہ منتقل کی جائے