پاکپتن(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پاکپتن میں متوقع آمد کے سلسلے میں شہر بھر میں تیاریاں عروج پر ہیں، جلسہ گاہ ڈی سی گرا ئونڈ میں سجایا جا چکا جبکہ وزیر اعلیٰ کے تاریخی استقبال کیلئے فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ،سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ دورہ پاکپتن کے موقع پر گرین بس سروس کا افتتاح کریں گی اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گی ،شہر بھر میں ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔