کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ منگل کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 4 ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی تھی