چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلا کی درخواستیں منظور کر لیں، نئے اقدامات کے لئے ہدایات جاری

اسلام آباد (آن لائن)  سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید  اور سیکرٹری ملک زاہد اسلم  نے  چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی  سے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی میں بہتری اور وکلا کی سہولت  کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے  ایڈووکیٹس آن اسپیشل کاز  کو کیس فائل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو  عملدرآمد کے احکامات  جاری کر دیے۔