لندن :بسوںیں کرایہ نہ دینے والوں کے لئے500افسر بھرتی

لندن(نیٹ نیوز)ٹرانسپورٹ فار لندن نے کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم سالانہ 130 ملین پاؤنڈ کے نقصان کو کم کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اور اس مقصد کے لیے 500 یونیفارم آفیسرز کی بھرتی سے بار بار کرایہ چوری کرنے والوں کو ہدف بنایا جائے گا۔گزشتہ برس اپریل سے دسمبر تک تقریباََ 3.4 فیصد مسافروں نے کرایہ ادا کیے بغیر سفر کیا تاہم یہ شرح 2023ء￿  کی نسبت 0.4 فیصد کم تھی۔ٹی ایف ایل نے گزشتہ برس کرایہ ادا کیے بغیر سفر کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے 22 ملین پاؤنڈ کی رقم خرچ کی۔ٹی ایف ایل کے مطابق ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کو 100 پاونڈ جرمانہ کیا جاتا ہے جو 2 ہفتوں میں ادائیگی کی صورت میں نصف رہ جاتا ہے۔ٹی ایف ایل کا کہنا ہے کہ وہ 2030ء￿  تک کرایوں کی چوری کی شرح کو 1.5 فیصد تک کم کرنا چاہتی ہے