عراق کے جنوبی شہر صیریاکے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس الٹنے اور آگ لگنے کے باعث کم از کم 21 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کا ڈرائیور ہائی وے پر گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور چند ہی لمحوں میں آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔پولیس اور طبی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 21 افراد موقع پر اور ہسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 19 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ وہ شدید جھلسنے کے باعث نازک صورتحال میں ہیں۔
عراقی وزیر اعظم علی الزیدی نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ریسکیو اداروں کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔