9 مئی، 8 فروری کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے: شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 8 فروری کو جو ہوا، اس کے نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکے۔کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا  ابھی تقریب میں آیا تو سی ایس ایس کرنے والے بچے ملے، جو سمجھتے ہیں کہ 2024 کا رزلٹ ہی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس رزلٹ نہ آنے پر طلبا عدالت گئے، 26ویں ترمیم کے بعد طلبا کو عدالت سے بھلا کیا انصاف ملے گا۔