لاہور (خصوصی رپورٹ) آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ امراض چشم کی پاکستان کی سب سے بڑی سالانہ سائنسی اور تحقیقی کانفرنس 7 دسمبر 2025 کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ تین روزہ اس کانفرنس، جس کا عنوان 43 ویں لاہور آفتھلمو اورپی او اے کا تیسرا سالانہ سمپوزیم تھا کو قومی و بین الاقوامی ماہرین نے بھرپور کامیابی قرار دیا۔کانفرنس میں 21 بین الاقوامی اور 400 قومی مقررین نے تقریباً 100 سائنسی سیشنز میں جدید تحقیق، تجربات اور عملی معلومات شرکا کے ساتھ شیئر کیں۔