مکہ ڈیفنس ایگریمنٹ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: لاول بھٹو زرداری

مکہ ڈیفنس ایگریمنٹ سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: لاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگِ میل اور تاریخی پیشرفت قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت اور خطے سمیت عالمی امن کے لیے ایک اہم تاریخی دستاویز ہے۔بلاول بھٹو نے معاہدے کو عملی شکل دینے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی سراہا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بھی مسلح حملہ تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔تاریخی معاہدے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعے کو مکہ مکرمہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر دستخط کیے۔