سینئر ایڈووکیٹ رانا عرفان کی صاحبزادی نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

ماہ نور عرفان نے میٹرک کے امتحان میں1109نمبر حاصل کر کے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی 
لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ رانا عرفان کی صاحبزادی نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا‘ رانا عرفان کی صاحبزادی ماہ نور نے میٹرک کے امتحان میں1109نمبر حاصل کر کے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی‘ماہ نور عرفان لاہور کے نجی سکول میں زیرتعلیم تھیں‘ماہ نور کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سکول انتظامیہ نے بھی انہیں اور والدین کو مبارکبا ددی ہے