لاہور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا سڑکیں بحال پنجاب خوشحال منصوبہ پر کام جاری ہے۔182 شاہراہوں پر 25 فی صد اور 168 پر 50 فی صد تک کام مکمل ہو گیا جبکہ 67 شاہراہوں پر 75فی صد تک کام مکمل کرلیا گیا۔ 39 شاہراہوں پر 99 فی صد، 2 شاہراہوں پر 100 فی صد کام مکمل کر دیا گیا ۔