ویب ڈیسک: سعودی حکام نے رہائش، کام اور سرحدی حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 18 ہزار 407 افراد کو صرف ایک ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، ان گرفتار افراد میں سے 12,995 افراد وہ ہیں جنہوں نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، جبکہ 3,512 افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، 1,900 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 1,260 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 66 فیصد افراد ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ 28 فیصد یمنی شہری ہیں۔ باقی 6 فیصد افراد مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 67 افراد کو سعودی عرب سے پڑوسی ملکوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ 21 افراد وہ ہیں جو غیر قانونی طور پر لوگوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش میں تھے۔