برلن: جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی میں سیکیورٹی حکام نے بجلی کے گرڈ پر ممکنہ حملوں کی تحقیقات کے دوران 21 دھماکہ خیز آلات برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
جرمن حکام کے مطابق یہ آلات بجلی کے گرڈ سے متعلق تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کے دوران ملے، جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنادیا۔پولیس نے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس نے گزشتہ ہفتے بجلی کے گرڈ پر تخریب کاری کے سلسلے کی ذمہ داری قبول کرنے والے خطوط ارسال کیے تھے۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطوط بھیجنے والے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں۔