لاہور(آئی این پی )لاہو ر میں اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی ریٹس کی چوتھی سنچری برقرارہے ۔سوئی گیس میں کمی کے باعث ایل پی جی بلیک میں ملنے لگی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 253روپے فی کلو مقررہے لیکن پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400سے 440روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ایک طرف صارفین کوسوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کا سامناہے تووہیں ایل پی جی بھی بلیک میں ملنے لگی ہے،شہریوں نے شکوہ کیا کہ سوئی گیس کے بل بھی ادا کرتے ہیں اور مہنگے داموں ایل پی جی بھی خریدتے ہیں جس سے سفید پوش طبقہ پس رہا ہے،اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کا ایل پی جی کوسرکاری ریٹس پرلانے کا مطالبہ کیاہے۔