یوم دفاع پاکستان-بھارت کیخلاف فتح کاعظیم دِن

محمدعباس خان
 6ستمبر1965ء￿  یوم دفاع پاکستان۔ایک ایسا عظیم دِن جب پاکستان نے دْشمن کاغرورخاک میں ملایا۔وْہ دْشمن جوپاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعدسے ہی نہ صرف پاکستان کیخلاف سازشیں رچارہاتھا،مقبوضہ جموں وکشمیرپرغاصبانہ قبضہ کررہاتھابلکہ خطہ کانام نہادچوہدری بننے کی کوشش کررہاتھا۔لیکن۔وْہ کہتے ہیں ناں کہ’’غرورکاسرنیچا‘‘۔یہ وْہ وقت تھاجب پاکستان دْنیامیں نئی پہچان کے ساتھ اْبھررہاتھا۔سفارتی محاذپرجہاں نئے نئے محاذبن رہے تھے وہیں پاکستان اورچین کی دوستی مزیدمضبوط ہورہی تھی،سعودی عرب،ایران،خلیج،وسط ایشیاء￿ ،یورپ حتیٰ کہ امریکہ کیساتھ بھی پاکستان کے تعلقات مزیدمضبوط ہورہے تھے۔ایسے میں دْشمن کوخوف تھاکہ جہاں مقبوضہ جموں وکشمیرکے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادادیں منظورہوچکی تھیں وہیں دْشمن پاکستان کی ترقی وسفارتی محاذپرکامیابیوں سے بھی خائف تھااوردْشمن کے مذموم عزائم تھے کہ پاکستان پرحملہ کرکے نہ صرف دھاک بٹھائی جائے بلکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کامسئلہ بھی کمزورکیاجائے اوریوں پھر6ستمبر1965ء￿  کی صبح بھارت نے اچانک لاہور کے تین اطراف سے حملہ کر دیا۔ لاہور میں داخل ہونے کیلئے دْشمن نے باٹا پور پل کی جانب رْخ کیا توپاکستان کی جانب سے نہربی آربی کاپل تباہ کردیاگیایوں بھارتی افواج ایک اِنچ لاہورکی جانب آگے نہ بڑھ سکی۔باٹا پور سے شکست کھانے کے بعد بھارت نے بھینی کے محاذ پر دباؤ سخت کر دیا۔یہ مقام باٹا پور سے سات میل شمال کی طرف واقع ہے۔ دشمن کا ارادہ تھا کہ وہ لاہور شہر کو ایک طرف چھوڑ کر بھینی کے راستے محمود بوٹی پر بند پر پہنچے اور وہاں سے راوی کے پل پر قبضہ کر کے لاہور کو راولپنڈی سے کاٹ دے۔ چنانچہ یہاں دشمن نے انیس حملے کیے اور تقریباً ڈیرھ ہزار گولے برسائے مگر ہر حملے میں منہ کی کھائی اور پسپائی اختیار کرتے ہوئے واپس بھاگنا شروع کردیا۔ برکی سیکٹر پر دشمن نے ایک ڈویڑن اور دو بریگیڈوں کی مدد سے حملہ کیا۔ پنجاب رجمنٹ کی ایک کمپنی دْشمن پر ٹوٹ پڑی اور پورے نو گھنٹے تک دشمن کی یلغار روکے رکھی۔ دشمن نے دوبارہ صف بندی کرنے کے بعد حملہ کیا تو پاکستان کی ٹینک شکن رائفلوں اور توپخانوں کے گولوں نے دشمن کو آڑے ہاتھوں لیا۔10 ستمبر تک دشمن نے چھ حملے کیے جنہیں مکمل پسپا کر دیا گیا۔بھارتی ہائی کمانڈ نے قصور کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی توبھیکی ونڈ اور کھیم کرن کے نواح میں افواج پاکستان کے عظیم ثپوتوں نے دْشمن کوایساتابڑتوڑجواب دیاکہ دْشمن اپنے ٹینک اورسازوسامان چھوڑکرواپس بھاگ پڑا۔اِسی طرح بھارتی فضائیہ جب محاذ پرآگے بڑھی تو پاکستانی طیارہ شکن توپوں سے جلد ہی پسپا ہو گئی۔ دشمن کے سات ٹینک تباہ ہوئے تو اس کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی اور کھیم کرن پر پاکستان نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔بری،فضائیہ افواج کی شکست کے بعدجب بھارت نے بحری بیڑے آگے بڑھانے کی کوشش کی توپاکستان کے شاہینوں نے بھارتی بیڑوں کوواپس دھکیل دیا۔یوں ہرمحاذپرپسپائی کے بعدبھارتی افواج ہرمحاذسے واپس دوڑنے لگیں اورپھرپوری دْنیانے دیکھاکہ پاکستان کی عظیم افواج،حکومت پاکستان اورپاکستانی قوم نے دْشمن کوایسادندان شکن جواب دیاکہ آج چھ دہائیوں بعدبھی دْشمن کے زخم اوراِس کی ذلت تاریخ میں درج ہے جبکہ پاکستانی قوم کی قربانیوں اور فتح کوتاریخ میں سْنہری حروف سے لکھاگیاہے۔65ء￿  کی جنگ کا پس منظر یہ تھا کہ 1962ء￿  میں بھارت چین پر حملہ آور ہوا مگر منہ کی کھائی چین از خود جنگ بند نہ کردیتا تو بھارت صدیوں تک ذلت کے داغ دھو نہ سکتا۔اِسی طرح پاک چین دوستی سے خائف بھارت نے جب 1965ء￿  میں پاکستان کوبھی آزمانے کی کوشش کی تواِسے ہمیشہ کی طرح شکست فاش سے دوچارہوناپڑا۔یوم دفاع پاکستان ایک تاریخی معرکہ ہے جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال تاریخ رقم ہے۔65ء￿  کی فتح کے بعد پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کی عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے منصوبے خاک میں ملا دیئے۔یوم دفاع پاکستان کا یہ عہد اور مقصد ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف اگر کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو اس کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی جیساکہ گزشتہ برس ہی معرکہ حق اورآپریشن بنیان المرصوص کے موقع پرایک دفعہ پھرپاکستان نے دْشمن کوایسادندان شکن جواب دیاہے کہ آج ایک برس مکمل ہونے کے بعدبھی دْشمن کے اوسان خطا ہیں۔آج وقت کاتقاضا ہے کہ عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق مادرعزیزکی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت پاکستان،افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مل کرکرداراداکیاجائے۔