عوامی تحریک کیانٹرا پارٹی الیکشن10نومبر کو ہوں گے

کراچی اور اسلام آباد ریجن کیلئے پولنگ11 نومبر کو ہو گی:غضنفر حسین ایڈووکیٹ 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کیسیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کیانٹرا پارٹی الیکشن10نومبر کو ہوں گے۔ووٹرز کی رجسٹریشن اور پولنگ کا آغاز10بجے نتائج کا اعلان شام5 بجے ہو گا۔ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوری اقدار کے فروغ اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے نہایت اہم ہیں۔انٹرا پارٹی انتخابات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کروائے جائیں گے۔کراچی اور اسلام آباد ریجن کیلئے پولنگ11 نومبر2025 کو ہو گی۔ ہزارہ ریجن کیلئے پولنگ12 نومبر2025 کو ہو گی۔صوبہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب ریجن کیلئے پولنگ13 نومبر2025 کو ہو گی۔