لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، دو گروپس آپس میں لڑ پڑے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، دو گروپس آپس میں لڑ پڑے،  سیکیورٹی اسٹاف نے دونوں گروپس کے فریقین کو حراست میں لے کر مزید کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا جہاں کیس کی سماعت پر آئے دو گروپس آپس میں لڑ پڑے جسٹس شہباز رضوی نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت خارج کی جس کے بعد دونوں گروپس کے فریقین کا ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی اسٹاف نے دونوں گروپس کے فریقین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا  واضع رہے اس سے قبل ملزمان کے خلاف گوجرانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج ہے۔