ہنجروال نیاز بیگ میں مقتول کی شناخت محمد رسول کے نام سے ہوئی ، گھر کی چھت پر گلا کاٹ کر قتل کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال نیاز بیگ میں 38 سالہ شہری کو بے دردی سے قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہیترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے مقتول کی شناخت محمد رسول ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ چند ماہ سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اس علاقے میں مقیم تھاابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے شہری کو اس کے گھر کی چھت پر گلا کاٹ کر قتل کیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ اور مقتول کے لواحقین سے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے قتل میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔