دہشتگردوں نے بکاخیل کے قریب پل کے نیچے بارود بھرے 2 ڈرم نصب کیے تھے
پشاور(خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشتگردی کے 2 بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے 2 بڑے منصوبے ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 150 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بنوں میرانشاہ روڈ پر بکاخیل کے قریب پل کے نیچے بارود سے بھرے 2 ڈرم نصب کیے تھے۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے فوری کارروائی کی اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تحصیل ککی میں تھانہ ککی کے مرکزی دروازے کے ساتھ نصب کیا گیا بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔