پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی

  چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے ادویات کی فروخت روکنے کے لئے  مراسلہ جاری کردیا
لاہور (آئی ا ین پی)  پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو ادویات کی فروخت سے روکنے کا مراسلہ جاری کردیا۔پنجاب میں 8 ادویات کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا جبکہ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے ادویات کی فروخت روکنے کے لیے فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق بیکٹریل انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والی دوائی فلیجل غیرمعیاری، مختلف بیماریوں میں درد کا انجیکشن ٹراما ڈول بھی مضرصحت قرار دے دیا گیا جبکہ آئی وی کینولا اور بیکٹریل انفیکشن انجیکشن میٹرنیڈوزل بھی غیر محفوظ ہیں۔