خواجہ آصف کی 76 سال کی عمر میں موترہ پل سے نہر میں چھلانگ

سیالکوٹ(آئی این پی ) شدید گرمی میں76سالہ وزیردفاع خواجہ آصف نے موترہ پل سے نہر میں چھلانگ لگ دی، وزیر دفاع کو پروٹوکول کے بغیر نہر میں نہاتا دیکھ کر آس پاس موجود لوگوں کی بڑی تعداد موترہ پل پر جمع ہو گئی۔شہریوں نے وفاقی وزیر  کے تجربہ اور روایتی چھلانگ کو خوب سراہا، موبائل فونز سے ویڈیوز بنائیں۔