شاہین آفریدی نے اپنے بیٹیکی پہلی بار چلنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)شاہین شاہ آفریدی ان دنوں اپنے سسر یعنی سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور خاندان والوں کے ساتھ اپنی چھٹیاں منا رہے ہیں۔اس دوران شاہین آفریدی نے پہلی بار اپنے بیٹے 'عالیار آفریدی' کے چلنیکی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔اس ویڈیو میں عالیار آفریدی اپنے ننھے قدموں پر چلنا سیکھ رہے ہیں، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی جذباتی پیغام بھی لکھا۔شاہین آفریدی نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' وہ چلا اور میں پگھل گیا، پہلا قدم، والدین کیلئے قابل فخر لمحہ۔'اس ویڈیو پر کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے عالیار آفریدی کی پیدائش گزشتہ سال اگست کی 24 تاریخ کو ہوئی تھی۔