لاہور (کرائم رپورٹر )رواں سال منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں میں 3ہزار 99ملزمان کو گرفتارکر کے3ہزار 36مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2157کلو چرس،207کلو افیون،184کلو آئس،127کلو ہیروئن اور18ہزارسے زائدلٹرشراب برآمد کی گئی ہے۔